سابق پاکستانی بولر احسان عادل امریکا کی نمائندگی کریں گے
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر احسان عادل نے اپنے کرکٹ کیریئر کا نیا باب کھولتے ہوئے امریکا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنا لی ہے۔۔
اور وہ آئندہ مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں امریکا کی نمائندگی کریں گے ۔32 سالہ احسان عادل نے فروری 2013 میں جنوبی افریقہ کے خلاف سینچورین میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ وہ 2015 تک پاکستان کیلئے تین ٹیسٹ اور چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیل سکے ۔