ہیڈ اور سمتھ کی سنچریز، سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)ٹریوس ہیڈ اور سٹیو سمتھ کی سنچریز کی بدولت سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے ۔۔
سڈنی میں کھیلے جارہے ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے 7 وکٹوں پر 518 رنز بنالیے اور اسے 134 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے ۔کپتان سٹیو سمتھ 129 اور بیو ویبسٹر 42 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ٹریوس ہیڈ 163 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے ۔ برائیڈن کارس نے 3، بین سٹوکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔