نیشنل رینکنگ ٹینس،مینز سنگلز کا ٹائٹل مزمل مرتضیٰ کے نام
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)11ویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کا ٹائٹل مزمل مرتضیٰ نے جبکہ لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل ماہین آفتاب قریشی نے جیت لیا۔
مینز سنگلز میں مزمل مرتضیٰ نے عقیل خان کو جبکہ لیڈیز سنگلز میں ماہین آفتاب قریشی نے سوہا علی کو چھ۔ایک اور چھ ۔ایک سے شکست دیکر یہ اعزاز حاصل کیا،مینز ڈبلز کا ٹائٹل احمد نائل قریشی اور ابوبکر طلحہ نے اپنے نام کر لیا۔