برسبین ٹینس ،سبالینکا اور کیرولینا سیمی فائنل میں داخل
بیلاروسی ٹینس سٹار نے امریکی کھلاڑی میڈیسن کیز ،کیرولینا نے ریبا کینا کو ہرایا
برسبین (سپورٹس ڈیسک)بیلاروس کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ ارینا سبالینکا اورجمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیرولینا موچووا ڈبلیوٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار ارینا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8 راؤنڈ میں امریکی ٹینس کھلاڑی میڈیسن کیز کو شکست دی اور اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
جبکہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا نے کوارٹر فائنل میچ میں 26 سالہ قازقستان کی تھرڈ سیڈڈ ٹینس کھلاڑی ایلینا ریبا کینا کو شکست دی۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ڈبلیو ٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں جاری ہے ،سبالینکا نے امریکی حریف میڈیسن کیز کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6سے ہرا یا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور ٹاپ ایٹ میچ میں جبکہ کیرولینا موچووا نے ایلینا ریباکینا کو 2-6، 6-2 اور 4-6سے شکست دی۔