چیئرمین پی سی بی کا سیالکوٹ سٹیڈیم آباد کرنے کا وعدہ:حمزہ مجید

چیئرمین پی سی بی کا سیالکوٹ سٹیڈیم آباد کرنے کا وعدہ:حمزہ مجید

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 8ویں ٹیم سیالکوٹ کے مالک حمزہ مجید نے کہاہے کہ چیئرمین پی سی بی نے وعدہ کیا ہے کہ جلد سیالکوٹ سٹیڈیم کو بھی آباد کریں گے ، ہم نے بڈ جیتی ہے مگر اب ہم پر ذمے داریاں بہت ہیں۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کی کے دوران انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے لوگ کرکٹ کے بے حد شوقین ہیں، پیر کو ہمارا پی ایس ایل کے ساتھ معاہدہ ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ہر فرنچائز کو بھرپور موقع ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں