ایما راڈوکانو ہوبارٹ انٹرنیشنل اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں داخل
ہوبارٹ (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈایما راڈوکانو ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئی ۔
برطانوی ٹینس سٹار کو پولینڈ کی میگڈالینا فریچ کے خلاف خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میچ میں واک اوور مل گیا اور وہ بآسانی ٹاپ ایٹ راؤنڈ میں پہنچ گئی ۔