آسٹریلین اوپن : الکاراز، سابالینکا تیسرے راؤنڈ میں داخل
انگلینڈ کی ایما راڈوکانو دوسرے راؤنڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں
میلبورن (سپورٹس ڈیسک)سپین کے ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اورروس کے نامور ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف اور آندرے روبلوف آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔ الکاراز نے جرمن حریف یانک ہنف مین کو شکست دی، مدویدیف نے فرنچ حریف کوئنٹن ہیلیس کو ہرایا، آندرے روبلوف نے پرتگال کے حریف جمائمہ فاریہ کو مات دی۔ بیلاروس کی ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون اورایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ارینا سبالینکا اور یوکرین کی ٹینس سٹار ایلینا سویٹولینا اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔ انگلینڈ کی ایما راڈوکانو دوسرے راؤنڈ میں آسٹریا کی اناستاسیا پوٹاپووا کے ہاتھوں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔