کھیلتا پنجاب پنک گیمز 5کھیلوں کیلئے خواتین کے ٹرائلز
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)کھیلتا پنجاب پنک گیمز کیلئے خواتین ٹرائلز کے تیسرے روز راولپنڈی ڈویژن کی باکسنگ، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو اور ووشو ٹیموں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے۔
ڈی او سپورٹس راولپنڈی وحید احمد، ڈی ایس او شمس توحید عباسی، عامر اوصاف و دیگر سپورٹس افسران اور ایسوسی ایشنوں کے آفیشلز کی زیرنگرانی ٹرائلز شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں ہوئے ، اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر جنرل طلحہ نعیم تابانی مہمان خصوصی تھے۔