کرکٹ کی دنیا عظیم نام سے محروم انگلش سپنر نارمن گفورڈ انتقال کرگئے

کرکٹ کی دنیا عظیم نام سے محروم انگلش سپنر نارمن گفورڈ انتقال کرگئے

لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ، ورسسٹرشائر اور واروکشائر کی نمائندگی کرنے والے بائیں ہاتھ کے سپنر نارمن گفورڈ 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

نارمن نے 1960 سے 1982 تک 22 برس ورسسٹرشائر کی نمائندگی کی اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں 1,615 وکٹیں حاصل کیں انہیں 1975 میں وزڈن کرکٹر آف دی ایئر منتخب کیا گیا جبکہ 1978 میں کرکٹ کے لیے نمایاں خدمات پر انہیں ایم بی ای سے نوازا گیا۔نارمن نے انگلینڈ کی جانب سے 1964 سے 1973 کے درمیان 15 ٹیسٹ میچز کھیلے ، جن میں انہوں نے 33 وکٹیں حاصل کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں