سپر لیگ، سیالکوٹ کی ٹیم سٹالینز کے نام سے میدان میں اترے گی
لاہور(سپورٹس ڈیوک)پاکستان سپر لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم سیالکوٹ کے مالک حمزہ مجید نے پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے اپنی ٹیم کے نام کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تصدیق کی کہ پی ایس ایل2026 میں سیالکوٹ کی ٹیم سیالکوٹ سٹالینز کے تاریخی اور مقبولِ عام نام کے ساتھ میدان میں اترے گی۔حمزہ مجید کا کہنا تھا کہ سٹالینز صرف ایک نام نہیں بلکہ سیالکوٹ کی کرکٹ کی پہچان اور ایک عظیم تاریخ کا عنوان ہے۔