پریمیئر پیڈل لیگ ، احسن عاطف اور فہد سیف کوارٹر فائنل میں داخل

پریمیئر پیڈل لیگ ، احسن عاطف اور فہد سیف کوارٹر فائنل میں داخل

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پلس ایکٹو شارکس کے احسن عاطف اور فہد سیف نے پریمیئر پیڈل لیگ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

 پریمیئر پیڈل لیگ کے پہلے مرحلے میں کیٹیگری سی کے میچز جاری ہیں جس میں احسن عاطف اور فہد سیف پر مشتمل پلس ایکٹو شارکس کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ کیٹیگری بی میں شایان اور ہنزلہ جبکہ کیٹیگری اے میں لیگ کے ٹاپ سیڈ عبداللہ اور کامل نمائندگی کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں