ورلڈکپ ، بھارتی میڈیا کا پاکستان پر مقدمہ کرنیکا شوشہ
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پر بھارتی میڈیا پاکستان پر پابندی اور جرمانے کے بعد اب مقدمے کی دھمکیوں پر آگیا۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کے ممکنہ بائیکاٹ پر بھارتی میڈیا نے مالی نقصان کے ازالے کے مقدمے کا شوشہ چھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اگر میچ کا بائیکاٹ کرتا ہے تو اسے 38 ملین ڈالرز کا نقصان ہوگا،بائیکاٹ آئی سی سی کے ممبرز پارٹیسپیشن ایگریمنٹ کی خلاف ورزی ہو گی جس پر براڈکاسٹرز پاکستان کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 38 ملین ڈالرز کی رقم پاکستان اور بھارت کے میچ سے ہی مشروط ہے جو کہ اشتہار، برانڈنگ اور سپانسر شپ سے حاصل ہوتی ہے۔ میچ کے بائیکاٹ پر پاکستان کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔