پوپو فٹبال کلب کے مام سنز کو نیشنل چیلنج کپ میں شمولیت کی دعوت

پوپو فٹبال کلب کے مام سنز کو نیشنل چیلنج کپ میں شمولیت کی دعوت

اسلام آباد(دنیارپورٹ)پاکستان فٹ بال فیڈریشن (PFF)نے 4فروری سے 15فروری تک کراچی میں ہونیوالے نیشنل چیلنج کپ 2026 کا انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد کے معروف پوپو فٹبال کلب سے منسلک مام سنز(Mamsons) کمپنی ڈیپارٹمنٹ کواسکی شاندار رینکنگ کی بنیاد پر نیشنل چیلنج کپ میں شمولیت کی دعوت دیدی۔۔۔

یاد رہے کہ تمام شریک محکموں اور کھلاڑیوں کا پاکستان فٹ بال کنیکٹ(PFC)سسٹم میں رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے ، پی ایف ایف کی جانب سے بھیجے گئے دعوت نامہ میں کہا گیا کہ کلب 27جنوری تک اپنی کنفرمیشن سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو باضابطہ طور پر آگا ہ کرے ، پوپو فٹبال کلب سے منسلک مام سنز (Mamsons) کمپنی ڈیپارٹمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر حارث بن ہارون نے نیشنل چیلنج کپ میں اپنی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے پی ایف ایف کو باضابطہ طور پر آگا ہ کردیا ہے ، مام سنز فٹبال ٹیم آج اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوجائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں