پاکستانی فٹبالر ز کو جدید تربیت فراہم کرنا ناگزیر:نولنرٹو

پاکستانی فٹبالر ز کو جدید تربیت فراہم کرنا ناگزیر:نولنرٹو

ٹیلنٹ کی کمی نہیں، فٹبال کا آغاز سکول سطح سے ہونا چاہیے ،قومی ہیڈ کوچ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولنرٹو سولانو نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت فراہم کی جائے تو پاکستان عالمی فٹبال میں نمایاں حیثیت حاصل کر سکتا ہے ۔کراچی میں شروع ہونے والے قومی چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے مقامی کھلاڑیوں کو اپنی اہلیت کے اظہار کے مواقع میسر آئیں گے ، مستقبل میں بین الاقوامی مقابلوں کے لیے بہتر کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ایسے مقابلے ضروری ہیں۔ سولانو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے گراس روٹ پر تسلسل کے ساتھ مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے ، فٹبال کا آغاز سکول کی سطح ہی سے ہونا چاہیے ۔قومی فٹبال ٹیم میں شامل غیر ملکی نژاد کھلاڑی بہت باصلاحیت اور تجربے کار ہیں،مستقبل میں مقامی سطح سے اچھے فٹبالرز کو سامنے لانے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا، پاکستان کو فٹبال میں ترقی کے لیے بھرپور اور انتھک محنت کرنی ہوگی وہ دن دور نہیں جب پاکستان فیفا کی عالمی رینکنگ میں بہتر پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں