ٹی 20ورلڈ کپ:پاکستان نے فیصلے سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے صاف انکار کر دیا ہے ۔۔۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے فیصلے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو باضابطہ طور پر ای میل کے ذریعے آگاہ کردیا۔ پاکستان کے اس فیصلے پر بھارت میں شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ بھارتی ٹی وی چینلز پر اینکرز اور کرکٹ ماہرین حواس باختہ نظر آئے جبکہ گودی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف پابندیوں کا پروپیگنڈا بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔