سپر لیگ، صائم ایوب سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی
لاہور (سپورٹس ڈیسک)صائم ایوب پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں،پاکستان سپر لیگ کے نئے سیزن سے قبل سیالکوٹ اسٹالینز اور حیدرآباد فرنچائزز نے اپنی ریٹینشنز کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔
حیدرآباد فرنچائز نے نوجوان سٹار صائم ایوب کو پلاٹینم کیٹیگری میں 12 کروڑ 60 لاکھ روپے میں ریٹین کر کے سب کو حیران کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی عثمان خان کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں 4 کروڑ 62 لاکھ روپے میں برقرار رکھا گیا۔ فاسٹ بولر عاکف جاوید گولڈ کیٹیگری میں ایک کروڑ 96 لاکھ روپے جبکہ ابھرتے ہوئے کھلاڑی معاذ صداقت کو ایمرجنگ کیٹیگری میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے میں ٹیم کا حصہ برقرار رکھا گیا ہے ۔دوسری جانب سیالکوٹ اسٹالینز نے آل راؤنڈر محمد نواز پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے انہیں پلاٹینم کیٹیگری میں 6 کروڑ 16 لاکھ روپے میں ریٹین کیا۔اسی طرح سلمان مرزا کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں 3 کروڑ 92 لاکھ روپے ، احمد دانیال کو گولڈ کیٹیگری میں 2 کروڑ 24 لاکھ روپے جبکہ سعد مسعود کو ایمرجنگ کیٹیگری میں 84 لاکھ روپے میں برقرار رکھا گیا ہے ۔