ورلڈکپ،بابر اور شاہین کے شاندار کیچ پکڑنے کے چرچے
کولمبو (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کیخلاف پاکستانی فیلڈرز نے شاندار کیچز پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔
کولمبو کے سنہالیز سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔نیدرلینڈز کی اننگز کے پانچویں اوور کی دوسری گیند پر مائیکل لیوٹ نے محمد نواز کی گیند پر سامنے کی جانب چھکا لگانے کیلئے شاٹ کھیلا تاہم گیند مکمل طور پر مڈل نہ ہوسکی۔لانگ آف پر موجود بابر اعظم نے بھاگتے ہوئے کیچ پکڑا تاہم انہیں احساس ہوا کہ وہ رک نہیں سکیں گے اور باؤنڈری سے باہر جانے لگے تو گیند واپس میدان میں اچھال دی جو مڈ آن سے بھاگتے ہوئے آنے والے شاہین آفریدی نے کیچ کرلی۔پاکستان ٹیم نے میچ میں آٹھ کیچز پکڑے ۔