انٹرورسٹی مینز بیس بال چیمپئن شپ ،یو سی پی اور پنجاب یونیورسٹی فائنل میں
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور پنجاب یونیورسٹی کی ٹیمیں آل پاکستان ایچ ای سی انٹرورسٹی مینز بیس بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔
یونیورسٹی آف لاہور نے تیسری جبکہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب یونیورسٹی نے ایچ ایس اے کو 0-6 جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں یوسی پی نے یو او ایل کو 1-11 سے شکست دی۔