ٹی 20ورلڈ کپ، 9ایڈیشنز میں 12 باؤلرز کی اننگز میں 5وکٹیں
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے اب تک کھیلے گئے 9ایڈیشنز میں 12 باؤلرز ایسے ہیں جنہوں نے ایک اننگز میں 5وکٹیں حاصل کیں۔
ٹی 20ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے ، شکیب نے 36میچز کھیل کر 50شکار کیے ،پاکستان کے شاہد آفریدی کا لسٹ میں دوسرا نمبر ہے ، آفریدی نے 34میچز میں 39وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا کے ملنگا نے 31میچز کھیل کر 38 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔