انڈر 19 ورلڈ کپ:آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل
لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی نے مینز انڈر-19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا جس میں پاکستان کے فاسٹ بالر علی رضا کو بھی شامل کیا گیا۔
یہ ٹیم ایسے 12 نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جنہوں نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ ٹیم کی قیادت انگلینڈ کے کپتان تھامس ریو کر رہے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ انگلش کھلاڑی مینّی لمسڈن اور بین مائس بھی شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے فاتح بھارت کے تین کھلاڑی بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں جن میں نوجوان اسٹار ویبھاو سوریا وشنّی بھی شامل ہیں۔