سابق ٹیسٹ و فرسٹ کلاس کرکٹرذاکر بٹ انتقال کر گئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس اور ٹیسٹ کرکٹر ذاکر بٹ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔
ذرائع کے مطابق ذاکر بٹ گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھے اور لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے ۔انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 50 فرسٹ کلاس اور 4 لسٹ اے میچز کھیلے ۔