سری لنکن لیگ سپنر ہسارانگا ورلڈکپ سے باہر
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اہم بولر ونندو ہسارانگا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ۔۔۔
سری لنکن سٹار سپنر ونندو ہسارانگا ہیمسٹرنگ انجری کے سبب آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے باہر ہوئے ۔ہسارانگا کو اتوار کو آئر لینڈ کے خلاف میچ میں انجری ہوئی تھی۔ ونندو ہسارانگاکی جگہ بولنگ آل راؤنڈر دُشان ہمانتھا کو سری لنکن سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔