جوز بٹلر نے 122 میٹر بلند کیچ پکڑ کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا

جوز بٹلر نے 122 میٹر بلند  کیچ پکڑ کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)انگلش وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر نے تاریخ کا بلند ترین کیچ پکڑنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔۔۔

 یہ منفرد چیلنج انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کی موجودگی میں ہوا جس میں ایک ڈرون کے ذریعے تقریبا 122 میٹر کی بلندی سے گیند گرائی گئی۔ بٹلر نے غیر معمولی توجہ اور شاندار صلا حیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سے کیچ مکمل کیا اور یوں آسٹریلوی وکٹ کیپر ٹموتھی شینن جیبیسیلن کا 119.86 میٹر کا سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں