محمد یوسف کا کرکٹ میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کا مطالبہ

محمد یوسف کا کرکٹ میں سیاسی  مداخلت ختم کرنے کا مطالبہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کرکٹ میں سیاسی مداخلت کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ایک بیان میں محمد یوسف نے کہا ہے کہ یہ ہمار ی کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے ، دل خون کے آنسو روتا ہے ، نااہل افراد کو عہدوں اور ٹیم سے بھی باہر کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے سیاسی مداخلت اور ذاتی ایجنڈے کے خاتمے تک وہ ٹیم نہیں بن سکتے جو کبھی ہوا کرتی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں