برازیل کی خاتون فٹبالر نے اسلام قبول کر کے عمرہ ادا کر لیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)برازیل کی خاتون فٹبالر کیتھلین سوزا نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر کے عمرہ ادا کر لیا۔ سعودی فٹ بال کلب النصر نے اپنی برازیلین کھلاڑی کیتھلین سوزا کے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور اس اقدام پر کلب میں جشن بھی منایا گیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد فٹبال کھلاڑی نے مسجد الحرام جا کر عمرہ ادا کیا۔
ویڈیو میں کھلاڑی اپنے آنسو نہ روک سکی اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بس صرف صحیح راستہ تلاش کرنا چاہتی تھی اور اپنی شخصیت کا بہتر روپ اختیار کرنا چاہتی تھیں۔