ریو اوپن ٹینس، ٹامس مارٹن نے پہلا اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا
ریو ڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک)ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی ٹامس مارٹن ایچیوری نے چلی کے الیجاندرو ٹابیلو کو ایک سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا۔
ٹامس نے سخت مقابلے کے بعد چلی کے حریف کو 6-3، 6-7(3-7) اور 4-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیتا۔ یہ دن دونوں کھلاڑیوں کے لیے انتہائی تھکا دینے والا تھا کیونکہ شدید بارش اور گرمی کی وجہ سے منتظمین کو سیمی فائنلز اور فائنل بھی ایک ہی دن کروانے پڑے ۔