میلان سرمائی اولمپکس اختتام پذیر،ناروے کی برتری
ویرونا (سپورٹس ڈیسک)میلان کورٹینا سرمائی اولمپکس سنسنی خیز مقابلوں کے بعد شمالی اٹلی کے تاریخی مقام ویرونا اولمپک ایرینا میں ایک پروقار تقریب کے ساتھ ختم ہو گئے ۔
اختتامی تقریب میں اولمپک مشعل کو بجھایا گیا اور اولمپک پرچم فرانس کے حوالے کیا گیا جو 2030 کے سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔ کھیلوں میں ناروے نے مسلسل چوتھی بار میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اٹلی نے بھی 10 گولڈ میڈلز کے ساتھ اپنی تاریخ کی بہترین کارکردگی دکھائی۔