میکسیکو،ویمنز فٹبال میچ میں گینگ کا حملہ، پلیئرز کی دوڑیں

میکسیکو،ویمنز فٹبال میچ میں گینگ کا حملہ، پلیئرز کی دوڑیں

میکسیکو (سپورٹس ڈیسک)میکسیکو میں فوجی آپریشن کے دوران بدنام زمانہ کارٹیل سربراہ کی ہلاکت کے بعد ہنگاموں نے کھیلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ت ویمنز کلب ٹیموں کے درمیان دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہی ہوا تھا کہ سٹیڈیم کے قریب کارٹیل کے شر پسندوں کی موجودگی سے کھلاڑی خوفزدہ ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کھلاڑیوں اور گراؤنڈ سٹاف کو جان بچانے کے لیے میدان سے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔کارٹیل سربراہ کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہونے والے ہنگاموں کے باعث کئی صارفین کی جانب سے فیفا ورلڈکپ کو میکسیکو سے منتقل کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے آغاز میں صرف چار ماہ کا وقت رہ گیا ہے ۔ فیفا ورلڈکپ 2026کی میزبانی امریکا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں