ورلڈ کپ:پاکستان اب سیمی فائنل میں کیسے جاسکتا ہے

 ورلڈ کپ:پاکستان اب سیمی فائنل میں کیسے جاسکتا ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر مشکل ہوگیا ہے۔۔۔

 پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر مشکل اور دوسری ٹیموں کے نتائج پر منحصر ہوگیا۔ اس وقت گروپ 2 میں انگلینڈ اپنے دونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ایک ایک پوائنٹ ہیں جب کہ سری لنکا اب تک کوئی میچ نہیں جیتا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کو دو دو میچز کھیلنے ہے جب کہ گرین شرٹس کا ایک میچ باقی ہے ۔ درجِ ذیل نتائج پاکستان کے حق میں ہونے ضروری ہیں، جس کے تحت انگلینڈ اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا دے جب کہ سری لنکا بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے ۔

اس صورت میں پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں چلا جائے گا جب کہ نیوزی لینڈ کے صفر اور سری لنکا کے 2 پوائنٹس ہوں گے تاہم اگر انگلینڈ، نیوزی لینڈ کو تو ہرا دے لیکن نیوزی لینڈ سری لنکا کو شکست دے دے تو ایسی صورت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں کے 3، 3 پوائنٹس ہوں گے اور پھر فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف 28 فروری کو کھیلے گا، جس میں گرین شرٹس کو لازمی فتخ درکار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں