پی ایس ایل کے 4سالہ برانڈ پارٹنرشپ رائٹس ملٹی بلین روپے میں فروخت

پی ایس ایل کے 4سالہ برانڈ پارٹنرشپ  رائٹس ملٹی بلین روپے میں فروخت

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل کے 4سال کے لیے برانڈ پارٹنر شپ رائٹس فروخت کردئیے گئے ہیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل برانڈ پارٹنرشپ رائٹس کی قیمت میں 1 ہزار 226 فیصد اضافہ ہوا ہے ، ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای نے ریزرو پرائس سے زائد ملٹی بلین روپے کی ریکارڈ بولی دے کر حقوق حاصل کیے ہیں۔

طبرانڈ پارٹنرشپ 2026ء سے 2029ء تک کے لیے ہے ، اس میں 6 کیٹیگری رائٹس اور ایک امپائر برانڈنگ رائٹ شامل ہے ۔سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا ہے کہ برانڈ پارٹنرشپ رائٹس میں اضافہ لیگ کی بڑھتی مقبولیت کا ثبوت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں