یو اے ای میں ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ
دبئی (سپورٹس ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث جاری اے ٹی پی چیلنجر ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا گیا ۔
دوسری جانب قطر میں مارچ کے آخر میں ہونے والی موٹر سپورٹس ورلڈ اینڈیورینس چیمپئن شپ کا افتتاحی راؤنڈ قطر 1812 کلومیٹر کو بھی خطے میں کشیدگی کی صورتحال کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے ۔