بابر اعظم نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے دستیابی ظاہر کردی

 بابر اعظم نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ  کے لیے دستیابی ظاہر کردی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان بابر اعظم نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے دستیابی ظاہر کردی ہے ۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سکواڈ سے باہر ہونے والے بابر اعظم کو لاہور وائٹ کی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔بابر اعظم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا آغاز 7 مارچ سے ہوگا۔ ایونٹ کے تمام میچز میں پشاور میں کھیلے جائینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں