ڈی جی سپورٹس پنجاب طارق قریشی نے چارج سنبھال لیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں نئے تعینات ہونیوالے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس محمد طارق قریشی نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیاہے۔۔۔
نیشنل ہاکی سٹیڈیم آمد پر سپورٹس افسروں نے گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ سپورٹس کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جا ئیں گے ،ہمار ا مقصد سپور ٹس کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لا نا ہے ،ڈی جی سپورٹس پنجاب نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور جمنازیم ہال کا بھی معائنہ کیا۔