این سی اے میں قومی ہاکی پلیئرز کیلئے ری ہیب جاری

این سی اے میں قومی ہاکی پلیئرز کیلئے ری ہیب جاری

لاہور (سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی ہاکی کھلاڑیوں کے لیے ری ہیب پروگرام جاری ہے ۔

 پروگرام کے تحت دو قومی ہاکی کھلاڑیوں کی تفصیلی اسیسمنٹ کے بعد ان کے کیپیسٹی ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔ڈاکٹر جاوید مغل کے مطابق کھلاڑیوں کی طبی جانچ کے بعد ان کے لیے چھ ہفتوں پر مشتمل ری ہیب پلان ترتیب دے دیا گیا ہے تاکہ وہ مکمل فٹنس کے ساتھ دوبارہ میدان میں واپسی کر سکیں۔قومی ہاکی کھلاڑی حنان شاہد کو ہیمسٹرنگ انجری جبکہ سلیمان رزاق گھٹنے کی انجری کا شکار تھے ، دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پروگرام سے گزر رہے ہیں۔ حنان شاہد نے کہا کہ وہ اپنی ری ہیب سے مطمئن اور ان کی انجری میں واضح بہتری آئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں