ساف انڈر 20 چیمپئن شپ،26 رکنی ابتدائی سکواڈ کا اعلان
ساف انڈر 20 چیمپئن شپ،26 رکنی ابتدائی سکواڈ کا اعلان ٹورنامنٹ کا 23 مارچ سے آغاز،پاکستان کو گروپ بی میں بھارت کیساتھ رکھا گیا
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان مینز انڈر-20 ٹیم کے ہیڈ کوچ شہزاد انور نے آئندہ ہونے والی ساف انڈر-20 چیمپئن شپ کے لیے 26 رکنی ابتدائی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ یہ ٹورنامنٹ 23 مارچ سے 3 اپریل تک مالدیپ میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستان کو گروپ ‘بی’ میں بنگلہ دیش اور بھارت کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔ پاکستان اپنی مہم کا آغاز 24 مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گا جبکہ دو دن بعد اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ہیڈ کوچ شہزاد انور نے کہا کہ ہم نے ایک مضبوط اور مسابقتی ٹیم بنانے کی پوری کوشش کی ہے اور امید ہے کہ یہ ٹیم ساف انڈر 20 چیمپئن شپ میں بہتر نتائج دے گی۔ ابتدائی سکواڈ میں گول کیپرز ذوالقرنین،عادل علی خان،کاشف ،غلام عباس، ڈیفنڈرز میں عمر جاوید،زریب حیدر،مجید علی،وسیم عبدالرشید ، عبید اللہ ،عبدالخالق، عبدالرحمان، عابس رضا،شیراز خالد ،مڈفیلڈرز میں علی ظفر،زین عمران، شہاب احمد،خبیب ،اویس الیاس،جنید ،منصور خان، فارورڈز میں نجیب اللہ ،عبدالصمد،سجاد حسین، عبداللہ،فہام،عمر نواز کو شامل کیا گیا ہے ۔