سیفی بھائی، آپ کی قیادت میں کھیلنا اعزاز تھا:بابر

سیفی بھائی، آپ کی قیادت میں کھیلنا اعزاز تھا:بابر

سیفی بھائی، آپ کی قیادت میں کھیلنا اعزاز تھا:بابر پاکستان کرکٹ کو دئیے گئے آپ کے یادگار لمحات کا شکریہ،قومی بیٹر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر بابر اعظم نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد جاری اپنے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ سیفی بھائی، آپ کی قیادت میں کھیلنا واقعی ایک اعزاز تھا۔بابر اعظم نے مزید کہا کہ آپ کی رہنمائی اور یقین کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ کو دئیے گئے آپ کے یادگار لمحات کا شکریہ۔ آپ کی نئی زندگی کے اس مرحلے کے لیے کامیابی اور سکون کی دعا کرتا ہوں۔ پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ سرفراز احمد پاکستان کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے جونیئر اور سینئر دونوں سطح پر آئی سی سی ٹائٹل جیتے ۔ حکومتِ پاکستان نے انہیں 2018 میں پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں