عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں لائٹس کا ایشو ہے :امام الحق
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ پشاور میں عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں لائٹس کا ایشو ہے ۔
پی ایس ایل میں ملتان ٹیم کے کپتان امام الحق کا کہنا تھا کہ یہ بات تو کنفرم ہو چکی ہے کہ سب ٹیموں کو فیلڈنگ بہتر کرنی پڑے گی ، اس کے علاوہ عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں لائٹس کا ایشو ہے ، ان کا کہنا تھا کہ کیچزوغیرہ ڈراپ ہو رہے ہیں، تمام ٹیموں کو فیلڈنگ پر توجہ دینا ہوگی۔