چوتھی رمضان ہاکی لیگ اولمپئین عبدالوحید خان الیون نے جیت لی

چوتھی رمضان ہاکی لیگ اولمپئین  عبدالوحید خان الیون نے جیت لی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں منعقدہ چوتھی رمضان ہاکی لیگ اولمپئین عبدالوحید خان الیون نے جیت لی۔

فائنل میں اولمپئین انوار احمد خان الیون کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-1 گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا، فائنل دلچسپ اور سنسنی خیز ثابت ہوا دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ اظہارِ الحسن نے انعامات تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں