تیسرا ٹی 20:نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 9وکٹوں سے ہرادیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
جنوبی افریقہ نے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنائے ، نکوبانی موکوئینا ناٹ آؤٹ 26اور جارج لنڈے 23 رنز بناکر نمایاں رہے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن، بین سیئرز اور مچل سینٹنر نے 2، 2جبکہ لوکی فرگیوسن، کول میکونکی اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ نے ہدف باآسانی 16.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ٹام لیتھم 63 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج اور لوتھو سپاملا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔