میسی کے 900گول مکمل ،رونالڈو کے بعد دوسرے کھلاڑی بن گئے

 میسی کے 900گول مکمل ،رونالڈو  کے بعد دوسرے کھلاڑی بن گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے کیریئر میں 900 گول مکمل کر لیے ہیں۔

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی اپنے پرتگالی حریف کرسٹیانو رونالڈو کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ میسی نے یہ ہدف رونالڈو کے مقابلے میں 94 کم میچز میں حاصل کیا، جس سے ان کی غیر معمولی کارکردگی مزید نمایاں ہو گئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق رونالڈو نے یہ سنگِ میل 1236 میچز میں حاصل کیا تھا جبکہ میسی نے صرف 1142میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔میسی نے اپنا 900واں گول نیشویل ایس سی کے خلاف کانکاکاف چیمپئنز کپ کے راؤنڈ آف 16 کے دوسرے لیگ میں سکور کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں