میامی اوپن ٹینس ،جینک سنر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

میامی اوپن ٹینس ،جینک سنر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

میامی اوپن ٹینس ،جینک سنر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے امریکا کی کوکوگف اور جمہوریہ چیک کی کیرولینا سیمی فائنل راؤنڈ میں داخل

فلوریڈا (سپورٹس ڈیسک)اٹلی کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ جینک سنر اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔ اطالوی کھلاڑی نے اے ٹی پی ماسٹرز 1000 مقابلوں میں مسلسل 28 سیٹ جیتنے کا منفرد اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔جینک نے امریکی کھلاڑی ایلکس مشیلسن کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 6-7 (4-7)سے شکست دی۔ امریکا کی ٹینس کھلاڑی ،عالمی نمبر فوراور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکوگف اور جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار کیرولینا موچووا اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔22سالہ کوکو گف نے سوئٹزرلینڈ کی حریف کھلاڑی بلینڈا کو 3-6،6-1اور 3-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار کیرولینا موچووا نے بھی ٹاپ 8 رکاوٹ عبور کر لی، انہوں نے کینیڈین حریف کھلاڑی وکٹوریہ مبوکو کو سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 5-7اور 6-7(5-7)سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں