پی ایس ایل 11 کے فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھ لیا گیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل 11 کے فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھ لیا گیا، 3 مئی کو فائنل مکمل نہ ہونے کی صورت میں 4 مئی ریزرو ڈے ہوگا۔
ریزرو ڈے پر میچ مکمل نہیں ہوا تو لیگ مرحلے کی بہتر ٹیم ٹرافی کی حقدار ہوگی۔پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے علاوہ کسی اور میچ کے لیے ریزرو ڈے کا آپشن موجود نہیں ہوگا۔ پلے آف میں میچ مکمل نہ ہونے پر لیگ مرحلے کی بہتر ٹیم اگلے مرحلے میں جائیگی۔