کسی ففٹی کے بغیر بڑا ہدف حاصل پشاور زلمی کا منفرد عالمی ریکارڈ
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل میں پشاور زلمی نے راولپنڈیز کے خلاف منفرد عالمی ریکارڈ بنادیا۔
پشاور زلمی اننگز میں کسی ففٹی کے بغیر سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی۔اس سے قبل بغیر ففٹی سب سے بڑا ہدف 214 میجر لیگ میں واشنگٹن نے لاس اینجلس کے خلاف حاصل کیا تھا جبکہ پشاور زلمی نے پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کا بھی نیا ریکارڈ بنا یا ہے ۔ قبل ازیں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے اننگز میں بغیر کسی ففٹی کے 209 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا۔