نیشنل ویمنز ٹی 20:انویسِبلز نے سٹرائیکرز کو ہرادیا

نیشنل ویمنز ٹی 20:انویسِبلز  نے سٹرائیکرز کو ہرادیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں انویسِبلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سٹرائیکرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر182 رنز بنائے ۔

 صدف شمس 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ عالیہ ریاض نے 37 اور نشرہ سندھو نے 25 ناٹ آؤٹ رنز اسکور کیے ۔انویسِبلز کی جانب سے امبر کائنات نے تین اور سائمہ ملک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انویسِبلز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کر لیا۔ ارم جاوید 72 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ سٹرائیکرز کی جانب سے سائرہ جبین نے تین جبکہ فاطمہ خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ٹورنامنٹ کا اگلا میچ آج کنکررز اور سٹارز کے درمیان غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں