ارینا سبالینکا نے مسلسل دوسری بار میامی اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا

 ارینا سبالینکا نے مسلسل دوسری  بار میامی اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا

میامی(سپورٹس ڈیسک)بیلاروس کی ٹینس سٹار ارینا سبالینکا نے مسلسل دوسری بار میامی اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

میامی میں کھیلے گئے  فائنل میں سبالینکا نے امریکا کی کوکو گوف کو  6-2، 4-6 اور 6-3 سے شکست دی۔ سبالینکا نے نہ صرف اپنا ٹائٹل برقرار رکھا بلکہ سن شائن ڈبل کا اعزاز بھی حاصل کرلیا جس میں ایک ہی سیزن میں انڈین ویلز اوپن اور میامی اوپن جیتنا شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں