پاک چین دوستی ہاکی میچ مردان نے پشاور کو ہرا دیا
پشاور(سپورٹس ڈیسک)پشاور میں مقامی ہاکی کھلاڑیوں نے پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منائی۔
جہاں بگھدادہ ہاکی کلب مردان نے چائنا ونڈو کے زیرِ اہتمام ایک نمائشی میچ میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کو 2-4 سے شکست دے دی۔گوادر پرو کے مطابق میچ میں ہاکی کے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔