عاصم خان ورلڈ سکواش کوالیفائر کے فائنل میں داخل

عاصم خان ورلڈ سکواش  کوالیفائر کے فائنل میں داخل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے عاصم خان ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کے ایشین کوالیفائر کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

ایونٹ کے سیمی فائنل میں عاصم خان نے ہانگ کانگ کے مینگ ہونگ تانگ کو شکست دی، مقابلہ 54 منٹ جاری رہا، جو پاکستانی پلیئر نے 3-2 سے جیت لیا۔ عاصم خان کی سیمی فائنل میں فتح کا سکور 11-5, 11-8, 6-11, 9-11, 11-6 رہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں