ہسپانوی سائیکلسٹ جامے گاڑی سے تصادم کے بعد شدید زخمی
میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک)ہسپانوی سائیکلسٹ جامے گارڈینو گاڑی سے تصادم کے بعد شدید زخمی ہو گئے ،جس کے باعث وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔
23 سالہ ہسپانوی سائیکلسٹ ٹریننگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئے ۔ ان کی ٹیم کاخا رورال سیگوروس آر جی اے کے مطابق انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سباڈیل کے تالی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے ۔