پی ایس ایل میں شائقین کی کمی محسوس ہو رہی:اظہرعلی

 پی ایس ایل میں شائقین کی کمی محسوس ہو رہی:اظہرعلی

کراچی میں کنڈیشز کے مطابق کھیلنے پر مطلوبہ نتائج ملیں گے :زلمی فیلڈنگ کوچ

کراچی(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے فیلڈنگ کوچ اظہر علی نے نیشنل سٹیڈیم میں پشاور زلمی کے پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لیگ میں شائقین کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے ۔لاہور کے مقابلے میں کراچی کا موسم زیادہ بہتر ہے ، ہم کنڈیشز کے مطابق کھیلیں گے تو مطلوبہ نتائج ملیں گے ، لاہور میں کھیلے جانے والے لیگ کے پہلے مرحلے میں موسم کی وجہ سے ایک میچ کا ضیاع ہوا۔ کرکٹ کے ٹی ٹو نٹی فارمیٹ میں تیز کھیل ہوتا ہے ، صورتحال کے مطابق کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ لیگ میں کسی فرنچائز کے ساتھ کام کرنے کا پہلا تجربہ ہے ، اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے پی ایس ایل بہت اہم ہے ، مگر ہر فارمیٹ کو عزت دینا ضروری ہے ۔ جو کھلاڑی پی ایس ایل میں کارکردگی دکھا رہے ہیں، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلنی چاہیے ، جب تک آپ کرکٹ کو عزت نہیں دیں گے ، کرکٹ آپ کو عزت نہیں دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں