تعلیم اور کرکٹ کے درمیان توازن قائم رکھنابڑا چیلنج تھا:روزینہ اکرم

تعلیم اور کرکٹ کے درمیان توازن  قائم رکھنابڑا چیلنج تھا:روزینہ اکرم

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) نیشنل ویمنز ٹی20 ٹورنامنٹ میں انوِنسبلز کی نمائندگی کرنیوالی سترہ سالہ روزینہ اکرم نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی کامیابی میں خاندان کا کردار اہم رہا۔

 تعلیم اور کرکٹ کے درمیان توازن قائم رکھنا ان کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا۔ انہوں نے کرکٹ پر مکمل توجہ دینے کے لیے تعلیم سے وقتی وقفہ بھی لیا۔ ان کی صلاحیت کو جلد ہی کوچ نے پہچان لیا اور انہیں آف سپن باؤلنگ کی طرف راغب کیا، انہوں نے نیشنل ویمنز انڈر19 ٹورنامنٹ2024-25 میں اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 9 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ2025-26 کے انڈر19 ٹی20 ٹورنامنٹ میں سٹارز کے لیے 7میچز میں مزید9 وکٹیں لے کر باؤلنگ چارٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ان کی مستقل کارکردگی کے باعث انہیں دسمبر2024 میں اے سی سی ویمنز انڈر19 ایشیا کپ کے لیے پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں